Input your search keywords and press Enter.

پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں مقبوضہ کشمیر پر توجہ دیں، چوہدری عظیم

برمنگھم (ابرار مغل سیاکھوی) کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اتحاد قائم کرکے مولانا فضل الرحمٰن کو قیادت سونپنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی اگر اتنی محنت و جدوجہد آزادی کشمیر کے لئے کرتے تو آج صورت حال مختلف ہوتی۔ چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کو باہمی اختلافات اور اقتدار کی رسہ کشی کی بجائے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر توجہ دینی چاہئے خاص کر اپوزیشن جماعتیں اپنے مقاصد اور مفادات کیلئے تو متحد ہوجاتی ہیں لیکن انہیں مظلوم و محکوم کشمیریوں سے کوئی سروکار نہیں ، بھارت گزشتہ ایک سال سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم برپا کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ماضی سے سبق سیکھ کر مثبت سیاست کو فروغ دینا چاہئے لیکن مقام افسوس ہے کہ آج سارے سیاسی مفادات کیلئے تو متحد ہو گئے ہیں لیکن کبھی کشمیر کے مظلوم و محکوم بہن بھائیوں کے لئے عملاً کچھ نہیں کرسکے ہیں۔ چوہدری محمد عظیم نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن ماضی میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنا حساب دیں انہوں نے کشمیر کے لئے کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر میں کی جانے والی ہر تبدیلی اور آئینی ترمیم

کی بھرپور حمایت کی جائے گی کیونکہ کشمیریوں کی منزل ہی الحاق پاکستان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے