Input your search keywords and press Enter.

بھارت کا غیر قانونی قبضہ والے کشمیر میں ایک اور متنازعہ پن بجلی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

سری نگر(کے پی آئی) بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ایک اور متنازعہ پن بجلی منصوبہ  شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔6089 کروڑ روپے کی لاگت  سے 850میگاواٹ کا  رتل پن بجلی پروجیکٹ5 سال میں مکمل کیا جائے گا۔کے پی آئی کے مطابق   اس منصوبے کے لیے بھارتی حکومت  نے اس منصوبے کے لئے 5,281.94کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی منظوری  دی ہے جبکہ بھارتی  ادارہ  این ایچ پی سی  808.14 کروڑ روپے  فراہم کرے گا۔ بھارتی حکومت یہ منصوبہ مقبوضہ کشمیر انتظامیہ کے اشتراک سے بنائے گی ۔ یہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں چٹھا بڑا پن بجلی منصوبہ  ہے ۔ سلال پن بجلی منصوبہ   690 میگاواٹ اوڑی اول480میگاواٹ، دل ہستی 390میگاواٹ ، سیوا دوم 120میگاواٹ ، اوڑی دوم 240میگاواٹ اور کشن گنگا 330میگاواٹ منصوبوں پر  کام جاری ہے  ان منصوبوں  کی مجوزہ پیداوارصلاحیت 2250میگاواٹ ہے۔ گزشتہ روز بھارتی پن بجلی پاور کارپوریشن کے حکام نے سری نگر میں  850میگاواٹ کا  رتل پن بجلی پروجیکٹ بارے  مقبوضہ کشمیر کے گورنرلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا  کو بریفنگ  دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے