مقبوضہ کشمیر: سوپور کے علاقے تجرشریف میں بھارتی قابض فوج کا ایک اور ڈرامہ، دو کشمیری نوجوانوں کو مجاہدین ظاہر کر کے سرنڈر کرنے کا ڈرامہ رچایا گیا۔
بھارتی فوج کے مطابق سوپور کےعلاقے تجرشریف میں تلاشی آپریشن کے دوران دو کشمیر نوجوانوں کا گھیرا کیا اور ان کے والدین کو بلایا گیا جہاں والدین کی التجاؤں پر دونوں نوجوانوں نے آرمی کے آگے ہتھیار ڈال دیں اور سرنڈر ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے کچھ ایسا ہی ڈرامہ چاڈورہ بڈگام میں رچایا تھا جہاں اپنے ایک پولیس اہلکار کے تعاون سے ایک نوجوان کے سرنڈر ہونے کا ڈرامہ رچایا تھا لیکن عسکری تنظیم TRF بروقت بھارتی فوج کی مکاری کو بے نقاب کر کے دشمنوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔
