برلن:جرمنی کے دارلحکومت برلن میں یوم سیاہ کشمیر کی یاد میں فرینڈز آف کشمیر کی جانب سے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے 72 سال گزرنے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ عالمی میڈیا کے مطابق جرمنی کے دارلحکومت برلن میں پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھارت کے غاصبانہ قبضے اور غیر اعلانیہ کرفیو کے خلاف ،کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا گیا ۔فرینڈزآف کشمیر کے کوارڈینیٹر طارق جاوید نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔انڈیا نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ توڑڈالے ہیں کشمیرکے ظلم وستم کو دنیا میں دکھانے پر پاکستان پر جارحیت کرنے کی کوشش کی گئی کشمیری عوام اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرکشمیر کے ایشوکو جلد حل نہ کیا گیا تو دونوں ممالک ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کرسکتے ہیں جس سے پوری دنیا لپیٹ میں آ ئے گی ۔پاکستانی کمیونٹی کے رہنما میاں عمران الحق نے کہا کہ دنیا میں امن قائم کرنے اور ایٹمی جنگ کو روکنے کے لیے یورپی یونین اور یو این او کشمیر کے مسئلہ کے حل میں اپنا کردار ادا کرے ۔واضح رہے کہ اس موقع پرسیاسی جماعتوں سے بالاتر ہوکر پاکستانی کیمونٹی کے بچے ، جوان، بوڑھے اور خواتین و طالبات کی بڑی تعداد امن مارچ میں شریک ہوئی ۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی کیمرون سکول پر حملے کی مذمت
