Input your search keywords and press Enter.

کشمیر پر بھارتی فوج کی چڑھائی کے 73سال مکمل ،کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

سرینگر ( 92 نیوز) کشمیر پر بھارتی فوج کی چڑھائی کے 73سال مکمل ہو گئے ، دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں ۔

ستائیس اکتوبر 1947 کادن کشمیری مسلمانوں کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے برصغیرکی تقسیم کے اصولوں کی دھجیاں بکھیریں، سازش اور منافقت سے مسلم اکثریتی ریاست جموں وکشمیر پر قبضہ کرلیا۔

اپوزیشن ہو یا حکومت سب کشمیر کے معاملہ پر ایک ہی مؤقف رکھتے ہیں، پاکستان سمجھتا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ہے، بھارت جموں و کشمیر میں ریاستی دہشتگردی بند کرے۔

اجموں و کشمیر پرقبضہ کے بعد بھارت نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کوکچل کرانہیں ظلم وبربریت کانشانہ بنایا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری وساری ہے،کشمیری اپنے خون سے جدوجہد آزادی کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے