لاہور: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر آئینی اور سیاسی لحاظ سے پاکستان کا حصہ ہے۔
مودی نے بھارتیوں کو کشمیر اور لداخ میں زمینیں خریدنے کا اختیار دیدیا
ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ 9 لاکھ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو لا کر آباد کیا جا رہا ہے اور بے گناہ، نہتے و مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جب تک مقبوضہ کمشیر کی تحریک کو عالمی سیاسی تحریک نہیں بنائیں گے اس وقت تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
ہم نیوز کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے واضح طور پرکہا کہ کشمیریوں کو اپنا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
انہوں ںے زور دے کر کہا کہ اقوام عالم بھارت پہ دباؤ ڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرے۔
