اسلام آباد : (دنیا نیوز) معروف ترک شیف براق اوزدامیر کا کہنا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے عوام کے دلوں میں ایک دوسرے سے گہری محبت ہے۔ ترکی مسئلہ کشمیر پر کھل کر پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منفرد کوکنگ سٹائل، چہرے پر مسکراہٹ۔ سوشل میڈیا پر 4 کروڑ 50 لاکھ فالورز۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزدامیر کو پاکستان کی محبت کھینچ لائی۔
اسلام آباد پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ترکش شیف براق اوزدامیر نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ترکی اور پاکستان ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں موجود ہیں۔ ترکی ہمیشہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ کھڑا ہے۔
