Input your search keywords and press Enter.

موجودہ جنگ کشمیر حل اور خصوصی پوزیشن کیلئے ہے، محبوبہ مفتی

پی ڈی پی کی صدر نے یوتھ ونگ کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں پہلی بار شرکت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر جمہوری طریقہ کار استعمال کر رہے ہیں۔

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے وہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زندگی جی لئے، اب ہمیں نوجوانوں اور ان کے بچوں کے بارے میں سوچنا ہے، ہم اپنے نوجوانوں کے مستقبل کو بچانے کیلئے کوئی بھی حد پار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہاں سرنڈر جنگجوؤں اور پولیس ٹاسک فورس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف لڑائیاں لڑی ہیں، ہماری موجودہ جنگ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی اور مسئلہ کشمیر حل کرنے کے بارے میں ہے، نوجوان اس جنگ میں میرے ساتھ ہیں، اس تعاون نے مجھے ہمت دی ہے۔

پی ڈی پی کی صدر نے یوتھ ونگ کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں پہلی بار شرکت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر جمہوری طریقہ کار استعمال کر رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ پہلے یہاں جتنے بھی قوانین تھے وہ سب عوام دوست تھے اور جموں و کشمیر میں سب سے پہلے زرعی اصلاحات کو عملی جامہ پہنایا گیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہمارے سارے قوانین عوام دوست تھے اور جو بھی کیا جاتا تھا وہ عوام کو پوچھ کر کیا جاتا تھا، آج ایسے قوانین تھونپے جا رہے ہیں، جو جموں و کشمیر کے لوگوں کے وجود کے خلاف ہیں، جن کو ہم برداشت نہیں کریں گے۔ حکومتی ترجمان روہت کنسل کے پرانے اراضی قوانین کو فرسودہ قرار دینے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ روہت کنسل کو معلوم ہونا چاہیئے کہ جموں و کشمیر نے سب سے پہلے زرعی اصلاحات کو عمل میں لایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے