وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے تین چوتھائی رہنما مودی کے ایجنٹ ہیں تو پاکستان کے وجود پر سوال اٹھتا ہے، میں نے کسی سے نہیں کہا نہ کہوں گا کہ میرا نام ایف آئی آر سے نکالیں۔
ہمارے دُشمن اپنے عزائم میں ناکام ہونے کے بعد دل شکستہ ہیں، آرمی چیف
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا بغاوت کے مقدمے کے بعد جیو پارلیمنٹ میں پہلا انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف آئی آر درج ہونے کا پتہ چلنے پر بہت دکھ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی بدقسمتی اور بدبختی اور کیا ہو سکتی ہے کہ جس کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اسے بھی غداروں میں شامل کر لیا گیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی بدقسمتی اور بدبختی اور کیا ہو سکتی ہے کہ جس کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اسے بھی غداروں میں شامل کر لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کے لیے بلایا گیا تو سرکاری گاڑی میں ہتھکڑیاں پہن کر جاؤں گا، ہمارا مستقبل اور قبلہ پاکستان ہے، پاکستان سے وابستگی اور مضبوط ہو گی، عزم کمزور نہیں ہو گا، خواہش ہے کہ سری نگر میں پاکستان کا پرچم لہراؤں۔
