Input your search keywords and press Enter.

کشمیر سے متعلق پاکستانی موقف کی حمایت پر بوسنیا کا شکرگزار ہوں،وزیراعظم

اسلام آباد (سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے بوسنیا کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کشمیر سے متعلق پاکستانی موقف کی حمایت پر بوسنیا کا شکرگزار ہوں۔تفصیلات کے مطابق بوسنیا کے صدر وزیراعظم ہائوس پہنچے ، وزیراعظم ہائوس پہنچنے پروزیراعظم عمران خان نے معززمہمان کااستقبال کیا اور بوسنیاہرزیگوویناکے صدرکے اعزازمیں وزیراعظم ہائوس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران پاکستان اور بوسنیا ہرزیگووینا کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی ، وزیراعظم عمران خان اور بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ تقریب میں شریک تھے، تقریب میں مختلف معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ کو خوش آمدید کہتاہوں، بوسنیا کیساتھ تعلقات کو پاکستانی عوام خصوصی اہمیت دیتے ہیں، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نے کشمیر سے متعلق پاکستانی موقف کی حمایت پر بوسنیا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہم نے فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت کے معاملے پر بات کی ، دونوں ممالک فرانس میں گستاخانہ موادکی اشاعت کی مذمت کرتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی توہین نہیں ہونی چاہیے، رسول کریم ۖ کی شان میں توہین کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، رسول کریمۖ کی ذات کی حرمت مسلمانوں کیلئے بہت اہم معاملہ ہے، گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کی مذمت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے