Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن، بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2نوجوان شہید

 سرینگر(آئی این پی) کشمیر میں بھارت کی بربریت نہ رک سکی، قابض فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے مزید دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا، واقعے کے بعد علاقے میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بھارتی فوج کے مظالم پر کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا، رکاوٹیں توڑ کر گھروں سے نکل آئے اور قابض فوج کو کشمیر چھوڑ کر اپنے ملک جانے سے متعلق نعرے بازی کرتے رہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر مودی حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور پر نافذ کیا گیا لاک ڈاون ایک برس سے زائد عرصے سے جاری ہے، کشمیریوں کو کھانے پینے سمیت ضروریات زندگی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے