Input your search keywords and press Enter.

    امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے،امتیاز چوہدری

 لاہور (پ ر)مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان میں امن اوراستحکام کے لیے بے حد ضروری ہے۔ پاکستان نے کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت ہمیشہ جاری رکھی ہے۔ پاکستانی عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے کوشاں کشمیریوں کے ہمیشہ پشتیبان رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جموں وکشمیرلبریشن سیل امتیازاحمدچوہدری نے کشمیرسنٹرلاہور کے دورہ کے دوران خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل فداحسین کیانی، ڈائریکٹر راجہ محمد سجاد خان، انچارج سنٹر سردار ساجدمحمود اور دیگر افسران واہلکاران بھی موجود تھے۔

امتیا ز احمد چوہدری نے کہا کہ جموں وکشمیرلبریشن سیل مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اہم سرگرمیاں سرانجام دے رہاہے تاہم تحریکی سرگرمیوں میں اضافہ وقت و حالات کی اہم ترین ضرورت ہے۔ لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں عوام کو اس مسئلے کی حساسیت سے متعلق آگہی فراہم کرنے کیلئے پبلک موبلائزیشن کمیٹیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر اور تاریخ کشمیر سے آگاہی فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ اس مقصد کے لیے طلباء کے مابین تقریری و مضمون نویسی کے مقابلہ جات کے انعقاد کے علاوہ جامعات میں مجالس کشمیر کے قیام کی کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے سربراہان کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر سے طلبہ کو آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے ہرماہ ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کریں تاکہ نوجوان نسلوں کو علم ہوسکے کہ بھارت پاکستان کے خلاف کس نوعیت کے اقدامات میں ملوث ہے اور وہ کشمیر پر قبضہ کرکے وطن عزیز کو کس قسم کے خطرات میں مبتلا کرناچاہتاہے۔ نوجوانوں کو علم ہونا چاہیے کہ پاکستان کے دفاع اور اس کے استحکام کے لیے کشمیر کی آزادی اور اس کا پاکستان کے ساتھ الحاق ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ ونگ لاہور کے زیراہتمام مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مختلف امور پر تحقیقی کام کیا جارہاہے جس کو مزید وسعت دینے کے لیے ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے