Input your search keywords and press Enter.

 بھارتی پولیس کے وادی کشمیر  سمیت جموں اوردہلی میں چھاپے

 سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کی خفیہ ونگ سی آئی کے نے جنوبی کشمیرکے قصبے بجبہاڑہ میں کئی تاجروں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنوبی کشمیر میں بجبہاڑہ کے علاقے گوری ون زر پورہ میں اس اس وقت سنسنی پھیل گئی جب پولیس کی خفیہ ونگ سی آئی کے نے نام نہادٹیررفنڈنگ اورحوالہ لین دین کے سلسلے میں کئی تاجروں کے گھروں اور دفاتر پرچھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں عمل میں لائیں تلاشی کارروائیوں کے دوران کئی افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی  دستاویزات اور بینک ڈرافٹس تحویل میں لئے گئے سرینگر میں ذرائع کے مطابق مزیدکئی تاجروں، سرکاری ملازمین اورسیاست دانوں کے گھروں پربھی چھاپے پڑ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے گزشتہ تین سالوں کے دوران وادی میں کئی بار حریت رہنماؤں، کارکنوں اور تاجروں کے گھروں پرچھاپے مارے اورتحقیقاتی ادارے نے متعدد آزادی پسند رہنماؤں، کارکنوں اور تاجروں کو گرفتارکررکھا ہے۔دریں اثناء بھارتی ذارئع ابلاغ نے بتایا کہ پولیس کی خفیہ ونگ نے وادی کشمیرکے متعدد علاقوں سمیت جموں اور دہلی میں 22 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے