Input your search keywords and press Enter.

بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف مذمتی اجلاس

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی مذہبی شخصیات ٹی این اے برادرز نے بھارتی فوج کی آزاد کشمیر میں بربریت پر ایک احتجاجی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں اس اقدام کی سختی سے مذمت کی گئی۔

شرکا کا کہنا تھا کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر وادی نیلم اور وادی سماہنی میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے نہتے معصوم و بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا گیا اور انکی املاک کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

احتجاجی میٹنگ میں اداراہ نور السلام فیصل آباد اولڈہم کے سرپرست اعلیٰ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے علاوہ فرانس کی ممتاز نوجوان کاروباری سماجی شخصیت چوہدری افزان شاہنواز نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جو ظلم و بربریت کا مظاہرہ وادی نیلم و سماہنی میں کیا ہے اقوام متحدہ ، عالم اسلام اور عالم اقوام سے ہم فریاد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کا ساتھ دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے