لیڈز(راجہ ارشد کشمیری) پارلیمنٹ کے ارکان نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر نہتے کشمیریوں کی جانیں بچائی جائیں۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پرتحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ایل او سی سی نہتے شہریوں کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ویب نار سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن افضل خان، سابق یورپین ممبرپارلیمنٹ شفق محمد، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی،کنوینیر لیبر فرینڈز آف کشمیر واجد خان سابق ممبر آف یورپین پارلینمٹ اینڈ ، مرکزی راہنما لیبرل فرینڈز آف کشمیر شفق محمود سابق ممبر آف یورپین پارلینمٹ ، ، مرکزی راہنما کنزریٹیو فرینڈز آف کشمیر کونسلر محبوب بھٹی،سابق میر چیشم کونسلر چوہدری قیصر، کونسلر مشتاق مغل، سابق میر آکسفورڈ کونسلر الطاف خان، کونسلر ڈاکٹر ذلفقار علی، کونسلر ماجد خان نے بھی خطاب کیا۔
کونسلر مشتاق مغل نے بھارت کی طرف سے ایل او سی پر بھارتی دہشت گردی کے بارے میں راہنماوں کو بتایا۔ کونسلر مشتاق مغل کا اپنا ذاتی اور رشتے داروں کے مکانات بھی اس بھارتی گولہ باری میں مکمل تباہ ہوگے تھے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ بھارت ایل اوسی پر نہتے کشمیریوں کو دہشت گردی کا نشانہ با رہا ہے، بھارت کی جارحانہ کاروائیوں سے خطے کو امن کو شدید خطرہ ہے۔ بھارت مسلسل سیزفائر لائن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر بمباری کر رہا ہے۔ بھارت کے جنگی جنوں کو دنیا سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔مقررین نے کہا کہ کشمیر دوطرفہ مسلہ نہیں سہ فریقی مسلہ ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطاق متنازعہ اور حل طلب ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے کیے آبادی کے تناسب کو تبدیل کر رہا ہے،غیر کشمیریوں کو آباد کر کے مسلم اکثریتی تشخص ختم کر رہا ہے۔
ویب نار سے برطانیہ اور یورپ کے مختلف کے ممالک سے تحریک کشمیر یورپ کے رہنماﺅں، نائب صدرمیاں محمد طیب، ناروے کے صدرشاہ حسین کاظمی، مسلم کانفرنس کے ممتاز رہنما، چوہدری بشیر رٹوی، کلیر بیڈول،اشتیاق احمد، وقاص خان، محمد شفیق،فاروق بیگ، تحریک کشمیر جرمنی کے صدر خالد پرویز،ریاض شائد، تحریک کشمیر آسپین کے صدرناصر شہزاد، ظفر قریشی، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما خواجہ انعام الحق،منیر حسین ہاشمی، تحریک کشمیر ساوتھ زون کے صدرچوہدری زاہد اقبال، محمد حنیف چوہان، ریحانہ علی،چوہدری جبران،زبیدہ خان، مزمل ایوب ٹھاکر،القدس مغل، وقاص اسلم، خالد محمدد، ظفر قریشی، پروفیسر شفیق، رانی عارف اور دیگر کمیونٹی ور خواتین رہنماﺅں نے بھارت کی جارحیت کی مزمت کی۔ان رہنماوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کے سرحدی علاقوں پر بھارتی جارحیت کو روکا جائے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے لیے ٹھوس اقدامت کیے جائیں متاثرہ خاندانوں کی امداد کی جائے اور انہیں تنہا نہ چھوڑا جائے۔
