کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 نومبر2020ء) کشمیر کمیٹی نارتھ ناظم آباد کے تحت سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر سردار یعقوب نے کہا کہ یہاں میرا مختصر وقت گزرا ہے لیکن کشمیر کمیٹی کے رکن شکیل لقمان کو کشمیر کے معاملات میں خاصا مخلص پایا۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ میں مقیم کشمیریوں کے معاملے کو پر زور طریقے سے آگے بڑھاتے رہیں گے اور سندھ حکومت سے مل کر کشمیریوں کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش بھی کریں گے۔ تقریب سے شکیل لقمان اور ہاشم ابدالی نے بھی خطاب کیا۔
