سرینگر (اے پی پی) ایک طرف دنیا آج کیمیائی ہتھیاروں کے متاثرین کا عالمی دن منا رہی ہے تو دوسری طرف غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرکے کشمیریوں کو قتل کر رہی ہے۔سرکاری میڈیا اے پی پی کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی عائد ہے لیکن بھارت کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں عالمی کنونشن پر دستخط کرنے کے باوجود کشمیریوں کے خلاف ان کا استعمال کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعدد اموات ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ بھارت کے سامراجی منصوبوں نے کشمیر کو ایٹمی فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔ مظلوم اور شدید مشکلات سے دوچار کشمیری جو کئی دہائیوں سے اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، عالمی ضمیر کیلئے امتحان ہیں۔
بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے: کشمیر میڈیا سروس
