تحریر:غلام نبی فائی۔۔۔لندن
ہندوستان رائے شماری کے انعقاد کی کسی بھی ایسی تجویز کو قبول کرنے سے انکار کرتا رہا ہے جس میں اس سے مطالبہ کیا گیا ہو کہ وہ اپنی فوج کا زیادہ تر حصہ کشمیر سے واپس بلالے۔ یہ نظریہ کہ جموں وکشمیر کی حیثیت سے متعلق تنازع صرف عوام کی مرضی کے مطابق ہی طے کیا جاسکتا ہے ، جس کاتعین صرف آزاد اور غیرجانبدارانہ رائے شماری کے جمہوری طریقہ کار پر عمل کر کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے ، یہ پاکستان اور ہندوستان دونوں کے موقف کی مشترکہ بنیاد تھی۔ اس کی تائید اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کسی بھی اختلاف رائے کے بغیر کی اور اس کو امریکہ ، برطانیہ اور دیگر جمہوری ریاستوں کی نمایاں حمایت حاصل تھی۔ یہ تنازع بنا جب ہندوستان کو یہ احساس ہوا کہ وہ عوام کا ووٹ نہیں جیت سکتا۔ جب برطانیہ نےہندوستان میں اپنی سلطنت ختم کی تو سوال یہ پیدا ہوا کہ اقتدار کس کو منتقل کیا جائے گا؟ یہ الیکشن کے ایک عمل کے ذریعے طے کیا جانا تھا۔ نیشنل کانگریس پارٹی نے ہندو اکثریتی علاقوں میں بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کیے اور مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلم لیگ پارٹی نے بھاری کامیابی حاصل کی ۔ برطانیہ ، کانگریس اور لیگ کے ذریعے طے شدہ سہ فریقی معاہدے کے ذریعے ، برٹش انڈیا کو دو ریاستوں ہندوستان (ہندو اکثریتی

Hi
Hope you’re good, and that customers are good.
To beat other competitors you have to have a reverse phone lookup to speak to customers.
http://divineurl.com/backlinks600751
With warm regards,