Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں :گورنر پنجاب

 لاہور (سیاسی رپورٹر سے )گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن سب ایک پیج پر ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ایک خواب رہے گا، وہ مسئلہ کشمیر پر یورپی اراکین پار لیمنٹ کیساتھ رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ کشمیریوں کے سفیر ہیں ،9 لاکھ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کا امن و سکون برباد کر دیا، کشمیر کی زمین کشمیریوں سے چھین کر وہاں ہندوئوں کو آباد کیا جا رہا ہے ، مودی اور بھارتی افواج کی دہشتگردی کا عالمی برادری نوٹس لے ۔ صدرآزاد کشمیرنے گورنر پنجاب کی مسئلہ کشمیر اجاگر کر نے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ22 کروڑ پاکستانی ہر لمحہ اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں ۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے