بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی ظلم اور تشدد سے کشمیریوں کو آزادی کی منزل سے دور نہیں کرسکتا کشمیرکی آزادی پر مجھے اس طرح یقین ہے جس طرح سورج کے طلوع ہونے کا
تحریک آزادی سے بے وفائی کرنیوالے نشان عبرت بنے ہیں جماعت اسلامی کسی کو کشمیریوں سے بے وفائی نہیں کرنے دے گی ‘ عبدالرشید ترابی کی امیر جماعت اسلامی پاکستان سے بات چیت
لاہور(بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سے کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،ترجمان کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ تارکین وطن اور تحریک کشمیر برطانیہ نے سفارتی محاذ پر گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں پوری قوم تارکین وطن اور تحریک کشمیر برطانیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے نریندرمودی ظلم اور تشدد سے کشمیریوں کو آزادی کی منزل سے دور نہیں کرسکتا کشمیرکی آزادی پر مجھے اس طرح یقین ہے جس طرح سورج کے طلوع ہونے کا یقین،جماعت اسلامی پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے پاکستان کے حکمران یادرکھیں کہ جنہوں نے بھی کشمیریوں کے خون سے بے وفائی کی وہ نشان عبرت بنے ہیں ،حکومت پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے روڈ میپ دینے میں ابھی تک ناکام ہے حکمران اس حساس اور پاکستان کی سلامتی کے مسئلے پر توجہ مرکوز کریں اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر مشترکہ کشمیر پالیسی تشکیل دیں حکومت چاہے کسی کی بھی لیکن کشمیر پالیسی ایک ہی ہونی چاہیے اس پر پوری قوم کا اتفاق ہے جماعت اسلامی روز اول سے تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان ہے ہم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ صبح آزادی تک ان کے شانہ بشانہ رہیں گے نریندرمودی کے مظالم کو دنیا میں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے سفارتی مہم جارحانہ انداز سے چلائی جائے تو مودی بے نقاب ہوسکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم حکمرانوں کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ مزید خاموش نہ رہیں پانی سر سے گزر رہا ہے مودی نے چند ماہ میں 20لاکھ غیر ریاستی ہندوئوں کشمیر میں لا بسائے ہیں اور اس کا ہدف ہے کہ یہ تعداد 50لاکھ سے زیادہ کی جائے مظالم کی انتہا کررہا ہے عالمی برادری اس وقت متحرک ہو گی جب اسلام آباد متحر ک ہو گا اس موقع پر چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سرگرمیوںبارے آگاہ کیا اس موقع پر سراج الحق کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کیا وفد میں راجہ جہانگیر خان سمیت دیگر قائدین موجود تھے ۔
