Input your search keywords and press Enter.

کشمیر کو بچالو

کشمیر جل رہا ہے اور ہمارے حکم ران، ائیرکنڈیشنڈ ایوانوں میں بیٹھے، چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ سال میں ایک مرتبہ ’’کشمیر ڈے‘‘ مناکر یہ تصوّر کیا جاتا ہے کہ ہم نے کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کرلیا اور پھر سال بَھر خاموشی۔ اس بے حِسی کی فضا میں اگر کوئی تخلیق کار کشمیر کے موضوع پر کتاب تصنیف کرتا ہے، تو اسے ’’مجاہد‘‘ ہی کہا جاسکتا ہے۔ ’’کشمیر کو بچا لو‘‘ جبّار مرزا کی ایک ایسی کتاب ہے، جس میں انہوں نے بَھرپور انداز میں کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کیا ہے۔

صاحبِ کتاب کوئی نئے قلم کار نہیں، ان کی عُمر اِسی دشت کی سیّاحی میں گزری ہے،لہٰذا انہوں نے انتہائی حسّاس موضوع پر قلم اُٹھا کر کشمیریوں کی آواز سے آواز ملائی ہے۔ اس کتاب میں کشمیر اور کشمیریوں کے حوالے سے قائدِاعظم، علّامہ اقبال، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور رجب طیب اردگان کی تحریروں کو بھی نمایاں طور پر شایع کیا گیا ہے۔ بلاشبہ ’’کشمیریات‘‘ کے حوالے سے یہ ایک اہم دستاویزی کتاب ہے، جو آرٹ پیپر پر بڑے اہتمام کے ساتھ شایع کی گئی ہے کہ رنگین تصاویر نے بھی کتاب کا حُسن دوآتشہ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے