سری نگر(ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بلدیاتی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آج (پیر کو) ووٹ ڈالے جائیں گے ۔نام نہاد بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مقبوضہ کشمیر میں اضافی فورسز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔ کئی مقامات پر محاصروں اور چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ کسی ممکنہ حملے کے پیش نظر جنوبی اور شمالی کشمیر سخت سیکوروٹی کے باعث فو جی چھاونی کامنظر پیش کر رہے ہیں۔ یاد رہے نام نہاد بلدیاتی انتخابات کے پہلے تین مراحل میں کشمیری عوام نے انتخابی عمل میںکوئی خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی ۔ ۔ مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا اختتام 19 دسمبر کو ہوگا ووٹوں کی گنتی 22 دسمبرکو ہوگی۔کے پی آئی کے مطابق بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہورہے ہیں اور پنچایت انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ۔ جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں 280 نشستوں پر ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے انتخابی حلقوں کی حد بندی پہلے ہی کی جا چکی ہے۔ نام نہاد بلدیاتی انتخابات میں انتہا پسند جماعت بی جے پی کو
مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بلدیاتی انتخابات کا چوتھا مرحلہ آج شروع ہو گا
