مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ جاری،نامعلوم افراد نے سری نگر میں بھارتی پولیس کے اہلکار کو حملہ کر کے بری طرح زخمی کر دیا
سری نگر(ایجنسیاں)رپورٹ کے مطابق سرینگر کے علاقے سازگرپورہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی پولیس پارٹی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کوزخمی کردیا ،اس کارروائی کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کیلئے آپریشن شروع کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں آج نام نہاد بلدیاتی الیکشن کے چوتھے مرحلے کیلئے ووٹنگ ہوگی جس کیلئے بھارتی سکیورٹی فورسز نے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں، مودی سرکار کی سخت سکیورٹی کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام انتخابات میں دلچسپی نہیں لے رہے ،واضح رہے انتخابات کے پہلے تین مرحلوں میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی ۔
