Input your search keywords and press Enter.

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فریقین کو ٹائم ٹیبل دے، جاوید شاہ

ٹفورڈ(نمائندہ جنگ)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ وٹفورڈ برانچ کے صدر سید جاوید احمد شاہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے فریقین کو ٹائم ٹیبل دیں،کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال پر جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس کشمیری عوام کے مطالبہ استصواب رائے کو روڈ میپ کے ساتھ مشروط کریں۔ بھارت اسرائیل کی طرح مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں کشمیریوں کی زمینوں پرہندوؤں کو آباد کررہا ہے مگر اقوام متحدہ نے بھارت کے ان منفی اقدام کو روکنے بھارت کے خلاف کو ئی سیاسی، سفارتی، اقتصادی، معاشی پابندیاں عائد نہیں کیں ۔اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کونسل پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کو 24 اکتوبر 2021 آزاد کشمیر کے یوم تا سیس کے موقع تک دونوں ممالک کو ایک روڈ میپ دے کہ وہ ٹائم ٹیبل کے اندر مسئلہ کشمیر حل کریں ۔ آج کے حالات مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیر روڈ میپ نظریہ ضرورت بن چکا ہے ۔ ریفرنڈم میں کشمیر ی عوام جو بھی فیصلہ کریں دونوں ملک اس کو تسلیم کریں ۔ سید جاوید احمد شاہ نے اس سلسلہ میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کشمیرروڈ میپ پر کشمیر ی

عوام کا ساتھ دیں ۔سید جاوید احمد شاہ نے کہا 1947 میں اگر اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو ٹائم ٹیبل کے ساتھ مشروط کر دیتی تو  یہ  مسئلہ حل ہو چکا ہوتا ،انہوں نے کہا کہ  کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی رہائی کےلئے حکومت پاکستان کوشش کرے، جیل میں یاسین ملک کی صحت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے