Input your search keywords and press Enter.

جے شری رام کا نعرہ لگاؤ یا کشمیر سے نکل جاؤ،بی جے پی کی نئی پالیسی

سرینگر (اے پی پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جے شری رام کا نعرہ لگا یا کشمیر سے نکل جا ، جو مکمل طورپرایک ہندو نعرہ ہے، کشمیریوں کے لیے مودی کی زیرقیادت فسطائی بھارتی حکومت کی نئی پالیسی بن گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج میں شامل آر ایس ایس کے غنڈے محاصروں اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران لوگوں کے گھروں میں گھس کر آدھی رات کومکینوں کو باہر گھسیٹتے ہیں اورانہیں ہندونعرہ لگانے پر مجبورکرتے ہیں۔جو لوگ نعرہ لگانے سے انکار کرتے ہیں انہیں شدید تشددکا نشانہ بنایاجاتا ہے۔انہیں قتل اور نظربندی کی دھمکیوں کا بھی سامناکرنا پڑتا ہے ۔اس نئی حکمت عملی سے پورے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حریت رہنما بلال احمد صدیقی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارت کے نوآبادیاتی منصوبے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کے قریب رہنے والے غریب لوگوں سے زمینیں چھیننے سے لے کر انتظامیہ ، عدلیہ اوردیگر محکموں سے مقامی کشمیریوںکونکالنے کے منصوبے کو پورا کرنے کے لیے کثیر جہتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سرینگر سے انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتونے کہا ہے کہ بھارتی فوجی سرینگر جموں شاہراہ پر مسافروں کو ذہنی اورنفسیاتی اذیت پہنچانے کے لیے کئی کئی گھنٹے روک کر ہراساں کرتے ہیں۔دریں اثنا گزشتہ روز نئی دہلی میں بھارتی پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے 3 کشمیری نوجوانوں کے اہلخانہ نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے