مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں متعدد افراد مارے جانے اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح یہ اواہ پھیلائی گی کہ پلوامہ کے ٹیکین گاؤں میں کچھ عسکریت پسند موجود ہیں اور بھارتی فوج کی بھاری نفری کو اس طرف راونہ کی طرف روانہ کیا گیا۔
بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق ایک سیکورٹی دستہ معینہ ہدف کی جانب آگے بڑھ رہا تھا کہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں کم سے کم دو کشمیر نوجوان مارے گئے۔
بعض رپورٹوں میں تین لوگوں کے مارے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ جھڑپ میں عام شہری زخمی ہوے ہیں۔
