مظفرآباد (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں و عوام ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن کسی طعنہ آزما کو پاکستان کے قومی اداروں کیخلاف سازشوں کی اجازت نہیں جا سکتی ، مسئلہ افواج پاکستان کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے اندرونی استحکام کی ضامن ہے ان کیخلاف ہرزاء سرائی کرنے والوں کیخلاف پوری قوت سے لڑیں گے ، ہندوستان کی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے ، ہندوستان کی 10 لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر
میں ظلم و ستم کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہے جبکہ پاکستانی فوج کشمیریوں کا دفاع کررہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ہندوستان کے قدم کسی سیاست دان نے نہیں بلکہ مسلح افواج پاکستان نے روک رکھے ہیں ، کشمیر کا ہی نہیں بلکہ چاروں صوبوں کا دفاع کررہے ہیں ، فوج مخالف بیانیہ کبھی قبول نہیں کرتے ، مقبوضہ کشمیر کا نوجوان پاکستان کا پرچم اٹھا کر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا تے ہیں اس سے ہندوستان کو نہ صرف تکلیف ہوتی ہے بلکہ
وہ بوکھلا کر کنٹرول لائن پر بسنے والے نہتے شہریوں کو تشدد و گولہ باری کانشانہ بنانا شروع کردیتا ہے ، انھوں نے کہا کہ حریت قائدین اور خواتین ، بوڑھے بچے جوان تحریک آزادی میں بے مثال کردار ادا کررہے ہیں ، حریت قائدین ہندوستان کی جیلوں میں قید و بند کی صعبوتیں برداشت کررہے ہیں ان کا قصور صرف یہ ہیکہ وہ صرف حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں ،اب وقت کا تقاضا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوایا جائے ، ملک میں جمہوریت کے نام پر کھیلا جانے والا کھیل اندرونی اور بیرونی خدشات کو تقویت بخش سکتا ہے ، اپنے مقاصد اور سیاست کو پروان چڑھانے کے لئے اپنے ملک کی عسکری قیادت پر انگلیاں اٹھانے والے یادرکھیں کہ کوئی بھی مشکل کی گھڑی ہو پاک فوج نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
اور عوام کی خدمت کی ، اس وقت سیاسی پارٹیاں مسئلہ کشمیر سے نظریں چرا کر کرسی کرسی کے کھیل میں مصروف ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے کرفیو ، لاک ڈائون کو تقریباً ڈیڑھ سال ہونے کو ہے یہی انرجی جو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کی جارہی ہے وہ اگر تحریک آزادی کو کامیاب بنانے اور کرفیو ، لاک ڈائون میں قید نہتے کشمیریوں کے حق میں استعمال کی جائے تو آج نتائج کچھ اور ہوتے ۔
