Input your search keywords and press Enter.

مظفرآباد :- مقبوضہ ریاست جموں کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے اور جبری تقسیم کے 500 دن مکمل ہوگئے۔

آج کے دن شہری پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیراہتمام بھارت کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی متنازعہ حیثیت کو ختم کیاتھا۔ برہان وانی شہید چوک میں شہریوں کی بڑی تعداد بینرز اور کتبے اٹھائے بھارت مخالف احتجاج میں شریک احتجاج میں شریک عوام جموں کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کیخلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ کشمیری مظاہرین آزادئ کشمیر، شھدائے کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں ظلم ، بربریت کیخلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی جھنڈے کو آگ لگا جموں کشمیر ایک وحدت ہے بھارتی تقسیم غیر آئینی ہے کشمیری عوام مسترد کرتے ہیں ۔چیئرمین پاسبان حریت عزیراحمدغزالی کا احتجاجی سے خطاب۔جموں کشمیر ایک ریاست اور وحدت ہے بھارتی فوجی قبضہ قبول نہیں متنازعہ ریاست جموں کشمیر میں بھارتی اقدامات اقوام متحدہ اور عالمیاصولوں کے بر خلاف ہیں ۔ 5 اگست 2019 سے ابتک بھارتی افواج نے 291 کشمیری شہریوں کو شہید کیا اور ہزاروں شہری محاصرے ، تلاشی اور کرفیو کے دوران پندرہ ہزار سے زائد شہری گ بھارتی قابضین نے گزشتہ 500 دنوں سے پوری ریاست کو محاصرے میں لے رکھا ہے، بھارت کیخلاف احتجاج کر رہے مظاہرین نے برہان وانی شہید چوک سے گھڑی پن چوک تک مارچ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے