سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھمپو ر میں بھارتی فوج کے ایک جونیئر کمیشنڈ افسر (جے سی او)نے خود کشی کر لی ہے ۔پون کمار نامی جے سی او نے کمرے میں لگے پنکھے کے ساتھ لٹک کر خود کشی کی۔ اس تازہ واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 485ہو گئی۔ دوسر ی جانب مودی کی فسطائی حکومت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانے کی اپنی مذموم کوششوں میں تیزی لائی ہے اور بڈگام میں فوجی کالونی کی تعمیر کے لیے 200کنال اراضی کی نشاندہی کرلی ہے جسے ہڑپنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔اس مقصد کے لیے بھارتی ہندوئوںکو بڑے پیمانے پر مقبوضہ علاقے میں آباد کیا جا رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے ایک افسر نے خودکشی کرلی
