سال 2020 کئی حوالوں سے دنیا کے لیے کوئی اتنا اچھا سال ثابت نہیں ہوا۔ جہاں کرونا وبا کی وجہ سے لاکھوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے وہیں کئی اہم شخصیات سیاسی اور سماجی شخصیات بھی اس دنیا سے کوچ کر گئے۔سال 2020ءجاتے جاتے آزاد کشمیر کو کئی شخصیات سے محروم کر گیا۔
آزاد کشمیر کے شہر میرپور سے تعلق رکھنے والے چیرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن راجہ معروف افضل، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نائب صدر و سابق وزیر چوہدری محمد مطلوب انقلابی ، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر و سابق اسپیکر سردار غلام صادق خان (گردوں کے فیلئیر) ، سابق وزیر سردار جاوید ایوب کے والد سردار ایوب اور ڈپٹی کمشنر بھمبر راجہ قیصر اورنگزیب کے چھوٹے جواں سال بھائی تحصیلدار برنالہ راجہ ناصر اورنگزیب (برین ہیمرج) ، ہجیرہ سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا حیات خان ، جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف خان کے بھائی قاری مسعود یوسف ،روزنامہ جموں و کشمیر کے ایڈیٹر شہزاد راٹھور کے بھائی منصور راٹھور کے اچانک انتقال سے پورے آزاد کشمیر کی فضاءسوگوار ہے ۔ اسکے علاوہ ہٹیاں بالا کی سماجی شخصیت پیر سید مصطفیٰ شاہ گیلانی ، سینئر صحافی سید عتیق احمد گردیزی بھی سال 2020 میںہم سے بچھڑ گئے.
محمد مطلوب انقلابی کورونا وائرس سے تو صحتیاب ہوگئے تھے لیکن اتفاقاً بلندی سے گرنے کے بعد شدید زخمی ہوئے اور بے ہوشی کے عالم میں ہی دنیا سے رحلت فرما گئے ۔ ان کی نماز جنازہ میں انکے 3چاہنے والے صدمہ برداشت نہ کر سکنے کے باعث انتقال کر گئے ۔
سال 2020 میں کرونا کی عالمی وباء کی وجہ سے کروڑوں لوگ لقمہ اجل بنے وہیں آزاد کشمیر میں بھی اس مہلک وباء نے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 194 افراد کی جان لے لی ہے جبکہ کل 8000 کے قریب لوگوںمیں یہ وائرس پایا گیا ہے. دنیا بھر میں کووڈ-19 یا کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ دنیا بھر میںفعال کیسز کی تعدا 8 کروڑ تک پہنچ چکی ہے. کورونا وائرس کو عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دیا گیا ہے اور امریکہ میں اس وائرس کے باعث اب تک دو لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ایک کروڑ 39 لاکھ سے زیادہ سے زیادہ متاثرین کے ساتھ امریکہ ہی دنیا میں اس وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔انڈیا 94 لاکھ سے زائد متاثرین کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے متاثرہ ملک ہے جبکہ اموات کے اعتبار سے برازیل ایک لاکھ 74 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان میں بھی کئی فن کار کرونا وبا، حادثات اور دیگر بیماریوں کے باعث اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رُخصت ہو گئے۔ جن میں کنگ آف کامیڈی امان اللہ خان،اطہر شاہ خان (جیدی)، زارا عابد،مرزا اختر شیرانی،شکیل سہیل، طارق ملک، صبیحہ خانم، دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو سلام کہنے والے نیلام گھر سے شہرت کی بلندیوںپر پہچنے والے طارق عزیز،فردوس بیگم شامل ہیں
