Input your search keywords and press Enter.

صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان

برطانیہ سمیت عالمی برادری مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے،صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں کی شہادتوں اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ موثر انداز میں پیش کیا، برطانیہ سمیت عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ برطانیہ کے دورہ سے واپسی پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں کہا کہ 21 نومبر برطانیہ میں کشمیر کےلئے ایک اچھا دن رہا، اس دن صبح کے وقت معزز لیلیان گرین وڈ نے ہاﺅس آف کامن میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا اس روز دوپہر کو لارڈ قربان حسین نے فارن اینڈ کامن ویلتھ (ایف سی او) سے سوال کیا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور بالخصوص پیلٹ گنوں سے سینکڑوں کشمیریوں کو اندھا کئے جانے پر برطانیہ کی حکومت کیا اقدمات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے لارڈ کے سوالات کو سراہا اور ان کی اکثریت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے