وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایجنسی ذرائع سے خبر ملی ہے کہ ہندوستان،پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کرنے کا مزموم ارادہ رکھتا ہے،میرے پاس بھی اس حوالے سے کافی معلومات ہیں،ہندوستان اپنے داخلی خراب حالات اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورت حال سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ ناٹک رچانا چاہتا ہے ، اندرون مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت خطرناک کھیل چاہتا ہے،سرجیکل اسٹرائیک کیلئے بھارت اپنے پارٹنرز کی اجازت کا منتظر ہے ، بھارت کی سازشوں سے پاکستان مکمل طور پر آگاہ ہے ، بھارت نے فوجی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے ۔
ابوظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں حالات انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکے ہیں،بھارت میں کسانوں کا بڑا احتجاج جاری ہےاور بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کر رہا ہے اور سرجیکل اسٹرائیک کیلئے بھارت اپنے پارٹنرز کی اجازت کا منتظر ہے،بھارت پاکستان میں دہشت گردی کوہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے،بھارت کی سازشوں سے پاکستان مکمل طور پر آگاہ ہے،پاکستان پر امن ملک ہے لیکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف بھونڈے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے،ڈس انفولیب رپورٹ نےبھارت کی ساشوں کا پردہ چاک کیا ہے،بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں حالات انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکے ہیں،یہ انتہائی نازک صورتحال ہے،پاکستان پر امن ملک ہے لیکن مناسب جواب دینے کی قوت رکھتا ہے،بھارت نے فوجی کارروائی کی تو اسے بھرپور جواب ملے گا۔
