مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
اطلاع کے مطابق بھارتی فوج کی ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہو گئے، جب کہ علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جس کے بعد رواں ہفتے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
