وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے چیئرمین امجد امین بوبی نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میرپور میں انٹرنیشنل ا یئر پورٹ کی تعمیر کے لیے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ یورپ میں آباد لاکھوں کشمیر ی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لندن تا آزاد کشمیر سفر کی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ امجد امین بوبی نے کمیونٹی رہنماؤں سے بذریعہ فون بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرپور ایر پورٹ کی تعمیر کا کام شروع کرنے کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی نے تین ماہ قبل متفقہ طور پر قرار داد بھی منظور کی ہے۔ اس قرار داد کی روشنی میں پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے سیکٹری کینٹ ڈویژن میں منظوری کے لیے داخل دفتر ہے اور حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایئر پورٹ کی تعمیر کےلئے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر یں۔ امجد امین بوبی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ سیالکوٹ ایر لائن کی طرح آزاد کشمیر میں بھی فضائی سروس شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ آزاد کشمیر فضائی سروس شروع کرنے سےپاکستان کے زرمبادلہ میں اضافہ ہو گا اور ریاست کے اندرسیاحت کے شعبے کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میرپور ایئر پورٹ کی تعمیر تک اوورسیز کشمیر ی عوام کی جدوجہد جاری رہے گی ۔اسی طرح کے خیالات
کااظہار چوہدری محمد افسر، شفقت اقبال ، لقمان زاہد ، چوہدری محمد سعید ، سید جاوید احمد شاہ اور کونسلر عمران حمید ملک نے بھی کیا۔
