Input your search keywords and press Enter.

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیری بچوں کے قتل کی شدید مذمت

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیری بچوں کے قتل اور نوجوانوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بڑی بربریت ہے کہ ہندوستانی فوج معصوم بچوں کو کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دبانے کے لئے نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے رجوع کرنا ہماری سفارتی ذمہ داری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ علی محمد نے کہا کہ مسلم دنیا بین الاقوامی برادری پر زور دے رہی ہے تاکہ وہ اپنے فورموں پر مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کر سکیں۔ علی محمد نے کہا کہ موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کو بے مثال انداز میں دنیا کےسامنے لا رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کے سفیر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حق میں حمایت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے