Input your search keywords and press Enter.

برطانیہ کشمیر سے متعلق اپنا عہد پورا کرے، کشمیر کونسل، وزیراعظم سے مطالبہ

لندن(آئی این پی) برطانیہ میں قائم جموں و کشمیر کونسل برائے ہیومن رائٹس(جے کے سی ایچ آر)ن نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے نئی دہلی کے دورے کے دوران 1947 میں برطانیہ کے اس وقت کے وزیر اعظم کی جانب سے جموں و کشمیر کی عوام اور حکومت پاکستان سے کیے گئے وعدے کا احترام اور اسے پورا کریں۔ برطانوی وزیراعظم کو لکھے گئے ایک خط میں جے کے سی ایچ آر کے صدر ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے لکھا ہے کہ آپ کا بھارت کا دورہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے اور آگے بڑھانے کی کوشش ہے، برطانوی کشمیریوں کو پوری امید ہے کہ آپ بھارتی حکومت پر زور دیں گے کہ وہ 26 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر کی عوام سے اور ، 15 جنوری 1948کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی رائے شماری کے وعدے کا احترام کرے اور اسے پورا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے