Input your search keywords and press Enter.

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم رکوائے ،بلاول دنیا اخبار

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کا دل مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے دھڑکتا ہے ۔ اگر پاکستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو مودی کو جرا ت نہ ہوتی کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم ڈھائے ۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم رکوائے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں چودھری لطیف اکبر،چودھری یاسین ، فیصل ممتاز راٹھور، سردار جاوید ایوب اورسید عزادار حسین کاظمی شامل تھے ۔ بلاول زرداری نے پارٹی کے رہنمائوں مطلوب انقلابی ، سردار غلام صادق اور سردار ایوب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ساتھیوں کے انتقال سے پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔ علاوہ ازیں بلاول زرداری سے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر سید قلب حسن نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے