اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت توجہ ہٹانے کےبجائے کشمیر سے غیر قانونی قبضہ ختم کرے، ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے جھوٹے دعوے کو مسترد کرتے ہیں جموں کشمیر میں جمہوریت کے دعوے جھوٹے اور من گھڑت ہیں ۔
انکا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کے جھوٹے دعوے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتے۔ بے جی پی حکومت کے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بے جی پی کی حکومت بندوق کی زور پر کشمیری عوام کی آواز دبانے کیلئے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے رائے دہی کے متعلق آزادی دی جائے
