بھارت کے غیرقانونی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر مظالم انتہا کو پہنچ گئے ہیں۔ مفاد پرست بھارتی افواج نے کشمیر میں کالا قانون نافذ کر رکھا ہے۔ بھارت کو ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دی سکتے کہ وہ جب چاہے جسے چاہے کی بنیاد پر معصوم شہریوں کو اغوا کرتا پھرے۔ عامر سراج جون سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا۔ عامر سراج کو فٹ بال کھیلنے کا جنون تھا۔ بھارتی افواج ہر اُس کشمیری سے خوفزدہ ہیں جو ہنر کی بدولت دنیا میں کشمیر کا مثبت چہرہ دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت ہمسے ہمارے ہونہار چھینے چلا جا رہا ہے۔ بھارت کی اس بربریت کو دنیا بھر کے سامنے بے نقاب کرنا ہمارا مشن ہے. بھارت کے مکروہ چہرے کو ہر فورم پر بے نقاب کررہے ہیں۔ ہر کشمیری اور پاکستانی کو عامر سراج کی آواز بننا ہے۔ شہریار آفریدی
چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی بھارتی فوج کے کشمیری فٹبالر عامر سراج کو شہید کرنے پر مذمت۔
