Input your search keywords and press Enter.

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں 3 مزدوروں کے قتل کی تحقیقات کرے، پاکستان

پاکستان نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں 3 مزدوروں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی قابض فوسز نے مقبوضہ کشمیر میں 3 مزدوروں کو جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کشمیری مزدوروں کو بھارتی قابض فوج نے جولائی 2020 میں شہید کیا تھا۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیری مزدور شوپیاں میں سیب کے باغ میں مزدوری کے لیے آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے