Input your search keywords and press Enter.

عالمی برادری کشمیری عوام کے خلاف جرائم پر بھارت کا احتساب کرے، دفتر خارجہ، جعلی مقابلوں میں شہادتوں کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے مظلوم کشمیریوں کی ماورائے عدالت جعلی مقابلوں میں ہلاکت کی عالمی سطح پر تحقیقات کی جانی چاہییں، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تین بے گناہ کشمیری مزدوروں کے ماورائے عدالت قتل کی بین الاقوامی سطح پر آزادانہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں کشمیری مزدوروں کو بھارتی قابض فورسز نے رواں سال جولائی میں شوپیاں میں ہونے والے ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا، ترجمان نے کہا کہ شوپیاں میں مزدوروں کی شہادت بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازع کشمی حل کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مزدوروں کی جعلی مقابلے میں ہلاکت کا انکشاف،کشمیری عوام کے خلاف ہونے والے بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے۔ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی

جرائم کی فہرست بہت طویل ہے۔ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پچھلے ایک سال کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 300 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا ہے.پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل وغارت گری کی طرف مسلسل عالمی برادری کی توجہ مبذول کرا رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے کشمیر سے متعلق 2018 اور 2019 کی اپنی دو رپورٹس میں بھی ماورائے عدالت قتل کا اعتراف کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے