Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر: بھارتی زیر تسلط ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی کی خودکشی

مودی حکومت کی نا اہلی کے آگے  شدید ذہنی دباؤ کے شکار بھارتی فوجی اپنی ہی جان لینے پر مجبور  ہوگئے۔

گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی غیر قانونی زیر تسلط ضلع پونچھ میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکو گولی مار لی ۔

ذرائع کے مطابق بارڈرسیکورٹی فورس سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل پی کے داس نے ضلع کے علاقے مینڈھر میں واقع بی ایس ایف کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی  جس کے بعد جنوری 2007سے  اب تک رواں سال 2020 تک  بھارتی تسلط میں مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ڈیوٹی کےدوران خودکشی کرنیوالے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 486ہو گئی ہےتاہم مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج اور پولیس کی ان خود کشیوں کو شدید زہنی دباؤ کا سبب بھی بتایا جارہا ہے جس کے مطابق کشمیر میں بارڈر پر تعینات اہلکاروں کو حکومت کی جانب سے مناسب سہولیات کےناملنے  کے ساتھ ساتھ  ایک عرصہ تک  اپنے گھروں کو جانے کی چھٹیاں فراہم نہیں کی جاتی جو کہ ایک وقت کے بعد ذہنی دباؤ کی وجہ بن کر خودکشی کی صورت میں سامنے آتی ہیں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے