ڈنمارک(پ ر) تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع پر 5جنوری کو آن لائن کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی ،کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب ہوں گے، کانفرنس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جائے گا کہ کشمیریوں کے ساتھ کیےگئے وعدوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائے اورکشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کاحق دیا جائے۔ کانفرنس سے اٹلی سے تحریک کشمیر یورپ کے سینئر نائب صدر محمود شریف، ناروے سے نائب صدر میاں محمد طیب، تحریک کشمیر ڈنمارک کےصدر عدیل احمد آصی ، سرپرست میاں منیر حسین، جنرل سیکرٹری اشفاق ابدالی اور دیگر کمیونٹی رہنما خطاب کریں گے ۔تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آصی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں اور اپنے وعدوں سے انحراف کر رہا ہے ، 5 جنوری1949 کو اقوام متحدہ نے کشمیریوں کی آزادی اور حق خواردایت کی جو قرار داد منظور کی تھی اس پر عمل درآمد کرکے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کا حق دیا جائے تاکہ خطے میں امن قائم ہو۔
یوم حق خودارادیت کشمیر پر 5جنوری کو کانفرنس ہوگی
