عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیری اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر فورم کے فرانس کے چئیرمین اوروزیراعظم آزاد کشمیر کے کوارڈینیٹر برائے یورپ نعیم احمد چوہدری نے جموں و کشمیرلبریشن سیل (کشمیر سینٹر میڈیا ونگ) کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل فدا حسین کیانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈائریکٹرسینٹر سرورحسین گلگتی،وزیراعظم آزاد کشمیر کے رابطہ آفیسر برائے حریت کانفرنس راجہ امتیاز طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹرراجہ خان افسر خان،انچارج سوشل میڈیا ونگ اسٹنٹ ڈائریکٹرسردار نجیب الغفور خان،اسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ راشد رضا اورنگران سید ضمیر نقوی بھی موجود تھے۔ نعیم چوہدری نے کہا کہ یہ افسوس کا مقام ہے اقوام متحدہ اوردیگرانسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے فوجی طاقت کے نشے میں بھارت کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ تو رہا ہے۔ مظلوم کشمیریوں پر ہندوستانی فوج کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست2019 کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر کھلی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ ظلم و بربریت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کر سکتے۔ نعیم احمد چوہدری نے جموں و کشمیر لبریشن سیل کی کارکردگی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر لبریشن سیل کے سوشل میڈیا پیجز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے میں اوورسیز کشمیریوں کے لئے معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیرلبریشن سیل فدا حسین کیانی نے کہا کہ کشمیر لبریشن سیل وزیر اعظم ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی و رہنمائی میں اپنے متعین کردہ مقاصد پر ٹھوس منصوبہ بندی سے کام کر رہا ہے ، مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو مانیٹر کرکے اسے اندرون ملک اور بیرون ممالک اجاگر کرنے کے لئے کشمیر لبریشن سیل اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کر رہا ہے۔ فدا کیانی نے کہا کہ آزاد کشمیر ، پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں مسئلہ کشمیر پر آگاہی مہم کو ایک منظم انداز میں شروع کر رکھا پے اور ہر سال سکولوں ، کالجز اور یونورسٹیزکی سطح پر تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ نوجوان نسل مسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی پس منظر کے حوالے سے سمجھ کردنیا بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر لبریشن سیل کے زیر انتظام میرپور میں کشمیر سینٹر ڈائسپورہ کے ساتھ لیزان کا کام کرتا ہے ، اسی طرح لاہور میں کشمیر سینٹر میں کشمیر پر ریسرچ کا کام ہوتا ہے ، فدا کیانی نے کہا کہ کشمیر سیل کا سارا کام وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی رہنمائی میں سیل کت مرکزی سیکرٹریٹ اور نظامت کی نگرانی میں ہوتا ہے ۔ جموں و کشمیر فورم کے فرانس کے چئیرمین نعیم احمد چوہدری نے کشمیر میڈیا سینٹر نے مختلف شعبے دیکھے اور سیل کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیری اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
