Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ جموں و کشمیر میں دستی بم کے دھماکے ، 8 شہری زخمی

سرینگر (آن لائن ) بھارتی غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دستی بم کے دھماکے میں کم از کم 8 شہری زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اونتی پورہ میں ترال بس اسٹینڈ پر نامعلوم افراد نے بھارتی نیم فوجی ملٹری ساشاسترا سیما بال کی گشت پارٹی پر دستی بم پھینکا تاہم دستی بم مطلوبہ ہدف سے محروم ہو گیا اور سڑک پر پھٹا۔ دھماکے میں آٹھ شہریوں کو معمولی زخم آئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے فورا بعد ہی ، بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے تلاشی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے