وٹفورڈ (نمائندہ جنگ)کشمیر ی رہنما جبار بٹ نے سال نو کے موقع پر امت مسلمہ ،پاکستانی اور کشمیر ی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا اللہ کرے نیا سال کشمیر ی عوام کی جدوجہد آزادی کا سال ثابت ہو۔انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیریوں کا اتحاد ناگزیر ہے، آزادی ایک نعمت ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔ کشمیری عوام کی دلی خواہش ہے کہ کشمیری عوام کو کو بھی آزادی ملے۔ عبدالجبار بٹ نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ضرورت اس امر کی ہے آزادی کے حصول کے لیے کشمیر ی عوام اور کشمیر کی دوطرفہ قیادت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک متفقہ ون پوائنٹ ایجنڈے پر متحد ہو جائے ۔ ہمارا متحدہ اتحاد اتفاق نظم و ضبط ہی 2021کو کشمیر کی آزادی کا سال ثاب کر سکتا ہے ۔عبدالجبار بٹ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام کشمیر ی جماعتوں کی گول میز کانفرنس بلائی جائے۔ جبار بٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے ۔ جو مذاکرات کےذریعےحل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں حالیہ جاری تحریک سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہیےکہ ہم نے کیا حاصل کیا، بھارت نے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کے بجائے دنیا بھر میں دہشت گردی کا راگ الاپ رکھا ہے ۔ جبار بٹ نے کہا بھارت کے پروپیگنڈے کو بےنقاب کرنے کےلئے
ضروری ہے کہ پاکستان کا الیکٹرانک میڈیا مسئلہ کشمیر کے پس منظر کو عالمی برادری کے سامنے لائے ۔تمام چینلز پر ہفتہ وار کشمیر ڈیبیت پروگرام رکھنے کے لیے حکومت پاکستان اس کی منظور ی دے۔ انہوں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے یو این سیکورٹی کونسل کے رکن ممالک کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں بلایا جائے، اس میں کشمیری قیادت کو بھی شامل کیا جائے جو مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں ۔ اسطرح کی کاوشوں کا کشمیر ی عوام مکمل ساتھ دیں گے۔
