Input your search keywords and press Enter.

کشمیر ی عوام کا مطالبہ حق خودارادیت سازش کا شکار ہے، کونسلر عمران حمید ملک

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ )کونسلر عمران حمید ملک نےجنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر ی عوام کا مطالبہ حق خودارادیت سازش کا شکار ہے، پانچ جنوری 1947 کشمیری عوام کے لے بہت اہمیت کا دن ہے، اس دن اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کونسل نے کشمیر پر 40 سے زائد قرار دادوں کو منظور کیا مگر ان پر آج تک عمل نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 70سال سے کشمیر کی آزادی و قومی خودمختاری کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں مگر المیہ ہے کہ آج اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کونسل میں شامل رکن ممالک اپنے مفادات کی خاطر بھارت کی گود میں بیٹھ کر کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا مذاق اڑارہےہیں ۔آج کشمیر میں بڑے پیمانے پر مظلوم کشمیریوں کا خون بہایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انٹونیو گوتریس سے مطالبہ کیا کہ وہ حقائق منظر عام پر لائیں کہ گزشتہ سال فروری میں ان کا دورہ نئی دہلی و اسلام آباد کیوں ناکام ہوا ، المیہ یہ ہے کشمیری جماعتوں نے مسئلہ کشمیر کو ذریعہ معاش بنا رکھا ہے اور مسئلہ کشمیر پر سیاست کرنے کے لئے عوام کا کاندھا استعمال کیا جاتا ہے ۔ کشمیری عوام کو مایوس کرنے کے ایک دوسرے پر الزامات لگائے جا رہے ہیں ۔کونسلر عمران حمید ملک نے کہا اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ممالک کو ایک فریم
ورک دیا تھا ۔ یہ فریم ورک بھارت کی ہٹ دھرمی کا شکار ہو گیا ہے ۔ کونسلر عمران حمید ملک نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلہ کشمیر پر قانونی اور آئینی ماہرین پرمشتمل ایک عدالتی کییمشن بنائیں۔ قوم کو آگاہ کیا جائے کہ تنازع کشمیر حل نہ ہونے کا ذمہ دار کون ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کو روڈ میپ دے کہ وہ ٹائم ٹیبل کے اندر مسئلہ کشمیر حل کریں ۔ جتنا مسئلہ کشمیر کے نام پر جلسے جلوس و مظاہروں کا اہتمام کرنا ضروری ہے اتنا ہی عمل کرنا بھی ضروری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے