Input your search keywords and press Enter.

کشمیر پاکستان کے بغیر اور پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے حاجی عمر حبیب

تلہ گنگ(ٹی ٹائمز نیوز)پاکستان مسلم لیگ ق تلہ گنگ کے زیر اہتمام کشمیر اور پاک فوج سے یکجہتی کے لیے تلہ گنگ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں انچارج منسٹر ہاوس حاجی عمر حبیب،ضلعی چیئرمین بیت المال ملک زاہد اعوان،مبارک شاہ سگھر،چوہدری فہیم اقبال،حافظ شیر خان دھولر،محمد اختر،حاجی اکرام،محمد تنزیل الرحمن سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی میونسپل کمیٹی تلہ گنگ سے شروع ہوئی جو غازی میاں محمد چوک(ٹریفک چوک) الکرم روڈ سے ہوتے ہوئے میونسپل کمیٹی تلہ گنگ میں اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں اور پاک فوج کے حق میں مختلف نعرے درج تھے  جہاں مقررین نے پاک فوج اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیریوں کی دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی پاکستانی عوام اور پاک فوج کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گیں مقررین کا کہنا تھا اقوام عالم کشمیریوں کا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ ق و انچارج منسٹر ہاوس حاجی عمر حبیب کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کے بغیر اور پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“۔ یہ حقیقت ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔جسے دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جداء نہیں کر سکتی۔ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی سے پاکستان کی تکمیل ہوگی۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اپنی روایتی مکاری کا انمٹ ثبوت دے چکا ہے۔ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور سماجی ہم آہنگی کی پہچان ہے۔ضلعی چیئرمین بیت المال ملک زاہد اعوان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا۔ ہمیں اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے کیونکہ اہل پاکستان نے آزمائش اور مشکل کے ہر لمحے میں کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔  دنیا کو بتا دیں کہ کشمیر کل بھی ہمارا تھا اور کشمیر آج بھی ہمارا ہے۔کشمیری عوام کے ساتھ تھے،ہیں اوررہیں گے۔کشمیر کا بچہ بچہ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔راہنما مسلم لیگ ق حافظ شیر خان دھولر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کے بعد اب وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمان ہر روز بھارتی ظلم وستم کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے ”کشمیر بنے گا پاکستان“۔ بھارت کے حالیہ انتہاپسندانہ اقدامات کے بعد نہ صرف مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادی ملے گی بلکہ بھارت بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا، اس کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور ایسا ہونے میں کوئی زیادہ عرصہ بھی نہیں لگے گا۔ بھارت کے اندر ایسی تحریک شروع ہو چکی ہے جو اب اس کے قابو میں نہیں آ رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر حاجی عمر حبیب نے آنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے