کراچی(نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان کی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت کشمیر سے اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرئے ،اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت کشمیریوں کو آزادی نہ ملنا اقوام متحدہ کیلئے سوالیہ نشان ہے ، اقوام متحدہ متعصبانہ عینک اتا رکر کشمیریوں کو حق خوداردیت دلائے ،کشمیر ی مسلمانوں کو آزادی دیئے بغیر خطے میں مستقل بنیادوں پر امن قائم نہیں ہوسکتا، اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں پربھارتی جارحیت اور غاصبانہ تسلط کو فوری ختم کرائے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ریاستی ظلم وجبر کے خلاف جمعرات کو یکجہتی کشمیر ریلی نکالیںگے، یکجہتی کشمیر ریلی کا آغاز جامعہ کلاتھ عالم شاہ بخاری سے ہوگا اور اختتام کراچی پریس کلب پر ہوگا، کارکنان یکجہتی کشمیر ریلی میں بھرپورشرکت کو یقینی بنائیں،پاکستان سنی تحریک قومی اداروں کے ساتھ مل کر کشمیر کو بھارت کے چنگل سے آزاد کراکر دم لے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پرکراچی ڈویژن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثرو ت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر کا بہترین حل مذاکرات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے تلاش کیا جاسکتا ہے،مگر افسوس کے مسلمان دنیا بھر میں تنہائی اور احساس محرومی کا شکار ہیں، اقوام متحدہ کو امریکی باندھی بنادیا گیا ہے ،کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے ورنہ بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں بچاسکتا، پاکستان اپنی شہ رگ کشمیر کے بغیر کبھی بھی مکمل نہیں ہوسکتا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی بجائے دہشتگردی اور جارحیت کررہا ہے ،نہتے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ معمول بن چکی ہے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے حقوق غصب کرکے ان سے جینے کا حق چھین رہا ہے جو سراسر ظلم وبربریت اور انسانیت کی تذلیل ہے ،اقوام متحدہ اور او آئی سی بھارتی دہشتگردی کے خلاف نہ صرف آواز بلند کریں اوربھارت پر اقتصادی پابندی عائد کرکے مسئلہ کشمیر کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
کشمیرمیں بھارتی ظلم وجبر کے خلاف یکجہتی کشمیر ریلی آج نکلے گی
