Input your search keywords and press Enter.

پاکستان کشمیر کی آزادی کے لائحہ عمل کا اعلان کرےگی ،ڈاکٹرخالد محمود

 جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت سے آگے بڑھ کر کشمیر کی آزادی کے لائحہ عمل کا اعلان کرے ،نریندرمودی کے 5اگست 2019ء کے اقدامات کے خلاف اسلام آباد سے جوابی اقدامات کی کشمیری قوم منتظر ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حق خودارادیت کے موقع تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام ورچول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،

ممبر پارلیمنٹ شیڈومنسٹر عمران حسین،فہیم کیانی،سردار نبیلہ ارشاد،مفتی عبدالمجید ندیم،راجہ مسرور ظفر،سردار آفتاب ایڈووکیٹ،عبدالحفیظ،حافظ آزاد نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہا ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے خلاف ہے عالمی برادری ہندوستان کے اس ظالمانہ اور غیرمنصفانہ اقدامات کا نوٹس لے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دلوانے کا وعدہ پورا کرے انہوں نے کہا

کہ نریندرمودی کے 5اگست 2019ء کے اقدامات کے خلاف اسلام آباد سے جوابی اقدامات کی کشمیری قوم منتظر ہے،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ صبح آزادی تک ان کے شانہ بشانہ رہیں گے انہوں نے کہاکہ آسیہ اندرابی قائدین حریت اور گرفتار شدگان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں انسانی حقوق کے عالمی ادارے ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جارحانہ سفارتی مہم منظم کرے تا کہ ہندوستان کو کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے